Written by Zahra Ali
Translated by Adeel Anjum
یہ بات میری سمجھ سے بالا تر ہے کے لوگ کیسے کہ سکتے ہیں کے
ان کو بینگن پسند نہیں جب کے خالق کو اس کے رنگ سے اور فرانسیسی عوام کو اس کے نام
سے محبت ہے۔ "جیف سمتھ"
یہ شاید بینگن کا نایاب رنگ ہے کے جس سے اس کی تاجوری بیان
ہوتی ہے اور جو قدیم تہذیبوں کے خداوں کا رنگ ہے جس نے جیف سمتھ کو یہ کہنے پر
مجبور کر دیا کے "یہ بات میری سمجھ سے بالا تر ہے کے لوگ یہ کیسے کہ سکتے ہیں
کہ ان کو بینگن پسند نہیں جب کہ خالق کو اس کے رنگ سے اور فرایسیسی عوام کو اس کے
نام سے محبت ہے۔"
اور یہ بات قطعاٰ حیران کن نہیں کے یہ رنگ شاہی خاندان کا
نشان ہے،کیوں کہ یہ مخصوص اور نایاب ترین رنگ ہے جو قدرت اپنے اندر سجائے ہوئے ہے ۔
بینگن کا خاص نام
{ایگ پلانٹ} اس کی ایک سفید قسم کی وجہ سے دیا گیا ہے جو مرغی یا راج ہیس
کے انڈوں سے مشابہت رکھتا ہے۔ دوسری جانب اصل میں یورپ میں پایا جانے والا بینگن
گہرا جامنی رنگ کا ہوتا ہے۔ چین میں پایا جانے والا بینگن بنفشی رنگ کا ہوتا ہے۔
تھائیلیڈ اور بھارت میں سبز اور پیلی قسم بھی کاشت کی جاتی ہے۔ بھارت کے کچھ
علاقوں میں مالٹائی رنگ کا بینگن بھی کاشت ہوتا ہے۔ بینگن دو رنگے بھی ہوتے ہیں۔
یہ شاندار سبزی گہرے جامنی رنگ سے لے کر سفیدی مائل رنگ تک بہت سے رنگوں میں پائی
جاتی ہے۔ باقی تمام رنگ بہت نایاب ہیں اور دنیا کے چند خطوں میں کاشت ہوتے ہیں۔
بینگن کی تاریخ اس کے رنگ کی مانند ہبت زرخیز ہے۔ یہ عربی،
یونانی، رمانی اور ایشیائی تاریخ کا خاص حصہ رہا ہے۔ امریکی کینیڈین اور آسٹریلوی
لوگوں نے اسے ایگ پلانٹ کا نام دیا جو در اصل فرانسیسی زبان کا لفز ہے۔ ہندی فارسی
اور جنوبی افریقی لوگ اسے برنجل کہتے ہیں۔ بینگن کی اپنی تاریخ نہایت شاندار ہے کہ
کیسے مختلف خطہء زمین کے لوگوں نے اس کے لیَئے خوبصورت نام چنے۔ اسے آپ جو بھی نام
دیں،دیگر سبزیوں میں اسے اپنی الگ خصوصیات کی وجہ سے خاص مقام حاصل ہے۔ یہ رنگ اور
نام کے علاوہ شکل اور سائز میں بھی مختلف پائے جاتے ہیں۔ انڈے کی طرح بیضوی،
لمبوترا، گول نما،گھنٹی نما، انگلی نما اور مارغولے کی شکل اس کی چند اشکال کی
اقسام ہیں۔ اس کا پھل انگور جتنا چھوٹا بھی ہوتا ہے اور 16 انچ تک لمبا بھی ہو
سکتا ہے۔بعض علاقوں میں بینگن 2 پونڈ وزنی کاشت ہوتاہے۔ بینگن کی کاشت ایک منافع
بخش کام ہے۔ یہ سبزی گرم درجہ حرارت میں خوب نشو و نما پاتی ہے اور ہمارے خطے کے
لیئے بہترین انتخاب ہے۔ بیج آدھا انچ
گہرائی میں بوئے جاتے ہیں اور مٹی کو نم رکھا جاتا ہے۔ اسے بیجوں کی صورت میں
اگانا بہتر ہوتا ہے اور بعد میں جب پتے نمودار ہوتے ہیں تو اسے منتقل کر لیا جاتا
ہے۔ پودوں کے درمیان 16 انچ کے فاصلہ رکھا جانا چاہئے اور قطاروں کے درمیان 24 انچ
کا فاصلہ۔ بینگن ٹماٹروں اور مرچوں کی طرح بحت آسانی سے مطبان میں پیدا کئے جا
سکتے ہیں،۔ ان کے لئے کنستر یا ریت اور مٹی سے بنا ہوا مرطبان جو کہ 12 انچ یا اس
سع بڑا ہو نہائت ہی موزوں ہے۔
خوراکی ریشہ، حیاتین بی1،بی 6، پوٹاشیم،میگنیشیم اور فولک
ایسڈ کے علاوہ یہ سبزی ایسے مقوی عناصر سے بھرپور ہے جو کہ بلند فشار خون اور تناو
میں کمی اور زیابیطس کے مرض کو قابو میں کرنے میں مددگار ہیں۔ یہ بھی دلچسپ ہے کہ
بینگن میں سگریٹ جتنا نکوٹین پایا جاتا ہے۔ صحت کے لیئے ان گنت فوائد کے ساتھ
رنگوں میں، اقسام اور شکل میں اور سائز میں اور مسحور کن ہنے کی وجہ سے یقیناَ
بینگن میری پسندیدہ فصلوں میں سے ایک ہے۔
ہم نے تجرباتی طور پر اپنے سکول میں بینگن کاشت کیئے۔ ہمیں
اس میں بہت کامیابی حاصل ہوئی اور اگلے سال ہمارے طلباء یقیناَ انہیں کاشت کریں
گے۔
آپ آسانی سے بینگن کاشت کر سکتے
ہیں اور وہ ذائقہ حاصل کر سکتے ہیں جو لوگ صدیوں سے حاصل کر رہے ہیں۔ یقین کریں آپ ان کے گرویدہ ہو جائیں گے جب
جامنی رنگ کے پھول نہائیت ہی عمدہ، چمکدار گہرے جامنی رنگ کی سبزی میں تبدیل ہو
جائیں گے۔
Special thanks to Mr. Adeel Anjum for translating this piece for our readers. We hope to see more translations from him in future.
To read this piece in English, please click on Eggplant, Aubergine or Brinjal